تحصیل بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں ٹریفک حادثہ،اسسٹنٹ کمشنر بحرین جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جنوری 2019ء) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین جاں بحق اور ان کے گن مین اور رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے ۔ اتوار کی رات نماز عشاء کے بعد اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان مہمند اپنے ایک رشتہ دار اور گن مین کے ساتھ مدین ارہے تھے کہ کیدام کے مقام پر خراب سڑک کی وجہ سے ان کی گاڑی ان سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اے سی بحرین عابد خان مہمند موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا گن مین اور رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More