ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم نے متعدد خود ساختہ صحت مراکز سیل کردئے

زما سوات(یکم مئی2019ء)تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعدد خود ساختہ صحت مراکز سیل،تین غیر رجسٹرڈ صحت خدمات فراہمی کے اداروں کو نوٹس جاری۔ علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ٹیم آمد کی اطلاع پر اپنے نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگاکر نودو گیارہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ،خوازہ خیلہ میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی قیادت میں تحصیل مٹہ،خوازہ خیلہ کے علاقوں سخرہ،دارمئی میاندم اور فتح پورمیں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران غیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد ہر مندر سنگھ، ریاض حسین،دلدار علی اور جمال ناصر کو مریضوں کو انجکشن لگانے اور مختلف بیماریوں کیلئے ادویات تجویز کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے میٹ ہیلتھ کلینک، ریاض ہیلتھ کلینک،ناصر ہیلتھ کلینک اور ذاکر اللہ ہیلتھ کلینک کو بند کرکے سیل کیا گیا۔معائینے کے دوران گوہر ہیلتھ کلینک، ڈاکٹر توصیف گل کلینک، ودان ہومیو کلینک کو خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے،عوامی حلقوں نے عطائیوں کے خلاف جاری آپریشن کو سہراتے ہوئے اس میں مذید تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More