شاملات کی زمینوں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کیا گیا ہے،قوم برت خیل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)قوم برت خیل نے حکومت سے غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے اراضی کی فروخت اور اس عمل میں ملوث عناصر کے حوالے سے فوری تحقیقات اورکارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا،شاملات کی زمینوں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے فروخت کیا گیا ہے،حکام فوری تحقیقات کرکے قوم کو انصاف دلائیں،ان خیالات کا اظہار قوم برت خیل کے مشران عبدالخالق خان،تحصیل نائب ناظم فضل حمیدخان اوردیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ برت خیل میں اوڈیگرام،گوگدرہ،تندوڈاگ،پنجیگرام شامل ہیں جہاں پر اس قوم کی چھ ہزار کنا ل اراضی موجود ہے جس پر کیس چلے اور فیصلہ ہماری قوم کے حق میں ہوا جس کے بعد ہم نے مشترکہ طورپر ایک کمیٹی قائم کی جو جہاں جہاں اراضی موجود ہے اس کے بارے میں معلومات کرنے سمیت ریٹ کے بارے میں بھی معلومات کرے گی اس کمیٹی کے پاس زمین فروخت کرنے کا کوئی اختیار نہیں تاہم کمیٹی میں شامل امیردوست خان نے غیر قانونی طریقے اورجعلی دستاویزات کے ذریعے قوم کی زمینیں فروخت کیں اور انتقالات بھی کئے جو قوم کو کسی بھی صورت قبول اور منظورنہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری قوم کو بے خبر اورلاعلم رکھ کر ان کی مشترکہ زمینوں کو فروخت کیاگیا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم میں پریشانی پائی جاتی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام اس حوالے سے فوری تحقیقات کریں اور قوم برت خیل کو انصاف فراہم کرکے ان کی پریشانی کو دور کرے،اس موقع پر محمدخان،سیف اللہ خان،ارشاد احمد،سکندرخان،جہانگیر خان اوردیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More