مینگورہ شہر میں آگ لگنے کے دو الگ واقعات، لاکھوں کا نقصان

2 Different Fire Incidents on Same Day in Mingora City, No Casualties Reported

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے دو مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔آگ لگنے کا پہلا واقع شہر کے مصروف نیو روڈ کے محلہ عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں عمر زمان نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر کا پورا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں ملوک آباد میں روئی کے ایک کارخانہ میں آگ لگ گئی جس سے کارخانہ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان  راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں واقعات میں  ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ بجھائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More