ن لیگ کا وزیراعظم پر اشتعال و نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔

لاہور(ویب ڈیسک) میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔

(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر جگہ جاتے ہیں تو نوازشریف اور شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہیں، حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں ، دائیں بائیں بیٹھے ہوئے لوگوں کو ان کا معائنہ کروانا چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پر اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانا چاہیے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More