نواز شریف کے آتے ہیں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا،امیر مقام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے صدرانجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ میاں نواز شریف عوامی طاقت سے برسراقتدار آکر ملک میں ترقی کارُکا ہوا سفر دوبارہ شروع کریں گے،یکم فروری کو سوات کے عوام قائد میاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے گراسی گراونڈ مینگورہ میں تاریخی جلسہ عام سے میاں نواز شریف ،شہباز شریف اورمریم نواز خطاب کریں گے ،عوام 8 فروری کو ملک کی ترقی کےلئے شیر پر مہر لگائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں پی کے 10 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کنونشن سے فضل رحمان نو نو،رحمت علی خان، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما یحییٰ خان،سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ اورامیدوار پی کے 10 مقصود علی خان،نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔انجینئر امیرمقام نے مزید کہا کہ 8 مرتبہ موت کو قریب سے دیکھا ہے مشکلات برداشت کر چکا ہوں لیکن اپنے لیڈر کو نہیں چھوڑا ، ہر دکھ درد میں عوام کا ساتھ دیا ہے ،۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں اور انشاءاللہ 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ ن اور شیر کی جیت ہوگی اور پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر خطے کی تقدیر بدل دینگے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے اور خطے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ 9سال ایک پارٹی نے تبدیلی کے نام پر حکومت کی لیکن ان کی تبدیلی کا ایجنڈا ملک کی تباہی تھا جس کا ثبوت انہوں نے 9 مئی کو دے دیا ہے، اب ملکی استحکام کےلئے عوام ن لیگ کا ساتھ دیں انشاءاللہ 9 فروری کو میاں نوازشریف ملک کے وزیر اعظم ہوں گے،مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام 8 فروری کے انتخابات میں ہمارا ساتھ دیں،اور شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More