ن لیگ کی تحصیل تنظیمیں، ڈاکٹر عباد نے کمیٹی کو اختیار دیدیا

پارٹی کارکنوں کیساتھ مشاورت کے بعد عہدیداروں کے نام فائنل کئے جائیں گے

ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ڈاکٹر عباد نے ضلع سوات میں ن لیگ کی تنظیم سازی کا اختیار کمیٹی کو دیدیا، ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے کہ نئے بننے والی کمیٹی تحصیل کی سطح پر اجلاس طلب کرلیں اور پارٹی کارکنوں کیساتھ مشاورت کے بعد عہدیداروں کے نام فائنل کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام فائنل ہوں ان ناموں کا اعلان میں خود کرونگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ڈاکٹر عباد نے ضلع سوات میں ن لیگ کی تنظیم سازی کا اختیار کمیٹی کو دیدیا، ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے کہ نئے بننے والی کمیٹی تحصیل کی سطح پر اجلاس طلب کرلیں اور پارٹی کارکنوں کیساتھ مشاورت کے بعد عہدیداروں کے نام فائنل کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نام فائنل ہوں ان ناموں کا اعلان میں خود کرونگا ،

تنظیم نو کیلئے بننے والے کمیٹی کے رکن علی باچا نے کہا کہ سوات کے 7 تحصیلوں کے تنظیم سازی کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے یکم دسمبر کو تحصیل کبل ، چھ دسمبر کو مینگورہ، سات دسمبر کو چارباغ، اٹھ دسمبر کو مٹہ، نو دسمبر کو خوازہ خیلہ اور دس دسمبر کو بحرین میں مشاورتی اجلاس ہونگے اور متفقہ طور پر تنظیم کیلئے نام فائنل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ن لیگ کے تمام ورکرز متحد ہیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More