قدرتی پھل اور سبزیوں کا استعمال انسانی زندگی کے لئے انتہائی مفید ہے،ڈاکٹر محمد جمال

ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات یونیورسٹی میں منعقدہ کالج اور ہوم سائنسز کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کی

یونیورسٹی اف سوات کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد جمال نے کہا ہے کہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسانی زندگی کے لئےانتہائی مفید ہے، بہت سی بیماریوں کا علاج ان ہی پھلوں اور سبزیوں سے ممکن ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات یونیورسٹی میں منعقدہ کالج اور ہوم سائنسز کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال اور رجسٹرار محبو ب الرحمان سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال شروع کردیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی اف سوات کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد جمال نے کہا ہے کہ قدرتی طور پر پیدا ہونے والے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسانی زندگی کے لئےانتہائی مفید ہے، بہت سی بیماریوں کا علاج ان ہی پھلوں اور سبزیوں سے ممکن ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات یونیورسٹی میں منعقدہ کالج اور ہوم سائنسز کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پروائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال اور رجسٹرار محبو ب الرحمان سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر لوگ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال شروع کردیں تو بہت سے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بہترین چار موسم دیئے ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،یہاں چاول سے لیکر گندم، سیب، اڑو سمیت ہر جنس وافر مقدار میں پیدا ہورہی ہے، لیکن ان کا استعمال مناسب طریقے سے نہیں ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ شوگر، بلڈپریشر، گردوں اور موٹاپے کے امراض سمیت دیگر بیماریوں میں مناسب پھل اور سبزی اگر استعمال کی جائے تو ان بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے، فوڈاینڈنیوٹریشن پروگرام سال 2019 میں طالبات نے سٹالز بھی لگائے تھے، جن میں ائے ہوئے مہمانوں نے کا فی دلچسپی کااظہار کیا، ان سٹالز میں پھل اور سبزیاں رکھی گئی تھی، طالبات نے انے والے لوگوں کو پھولوں اور سبزیوں کی اہمیت اور بیماریوں میں مدد کرنے کے حوالے لوگوں کو بریفنگ دی، پروگرام کے اخر میں وائس چانسلر نے ایوارڈ ز تقسیم کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More