انسانی حقوق کی صورتحال اور اداروں کی ذمہ داری کے موضوع ہر سیمینار

تقریبا ہر ادرے میں انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے زیادہ تر خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ کیا جاتاہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) صوبائی محتسب ادارہ انسانی حقوق کے حوالے فوری انصاف دینے کے لئے کام کررہی ہے، ساٹھ دنوں میں کیس حل کو کیا جاتاہے، صوبائی محتسب رخشندہ نازصوبائی حکومت انسانی حقوق کی تحفظ کے لئے تمام لوگوں کو یکساں مواقع فراہم کررہی ہے انیلہ محفوظ ڈائریکٹرہیومین رائٹس خیبرپختونخوا، مقامی غیر سرکاری ادارے لاسونہ، نیچرریسورس ڈیولپمنٹ اور ڈبیلو ایچ ایچ کی مشترکہ سمینار انسانی حقوق کی صورتحال اور اداروں کی ذمہ داری میں رخشندہ نازنے کہاکہ تقریبا ہر ادرے میں انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے زیادہ تر خواتین کے ساتھ ہراسمنٹ کیا جاتاہے جس کے لئے  حکومت خیبرپختونخوا نے 2018میں قانون سازی کی جس کے تحت کسی بھی ادارے میں خاتون یا مرد کو ہراساکرنے پر فوری ایکش لیاجاتاہے ہر ادارے کو پابند کیا گیاہے کہ کم از کم تین رکنی کمیٹی بنانی ہوگی جو کہ اس طرح کی کیس کو نمٹائینگے کمیٹی میں ایک خاتون کا رکن ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ اب تک انہوں نے ہزاروں ایسے کیسوں کو نمٹایاہے جس میں خواتین، بچوں حتی کی مردوں کو ہراسا ں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کیمشن برائے تحفظ صوبائی سطح پر کام کررہی ہے جوکہ صوبے کے پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہیں، اس موقع صوبائی ہیومن رائٹس کی ڈائرکٹر انیلہ محفوظ نے کہاکہ انسانی حقوق ہرجگہ پر قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ بچوں، خواتین، مزدورں حتی کی زندگی کے ہرطبقے کے ساتھ زیادتی پر وہ نوٹس لیتے ہیں مگر ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اپنے فرائض کو سرانجام دیں اس موقع پرصوبائی ڈائریکٹرچائلڈپروڈیکشن اعجازمحمدخان، طارق جاوید، عظم خان اور فضل رحیم خان نے بھی سمینار بارے اپنے رائے کا اظہارکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More