ڈی آئی خان: پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈی آئی خان (ویب ڈیسک ) واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دکان میں چھپے ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے دستی بم، پسٹل اور خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے،

پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر اور جیلانی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 12 دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More