فن لینڈ کی سنا مارین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم منتخب

فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم 34 سالہ سنا مارین نے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں وزیراعظم آنتی رائے کے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کابینہ کی رکن سنا مارین کو وزیر اعظم نامزد کردیا ہے، اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آگیا ہے اور اس ہفتے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیں گی

ہیلسینکی (ویب ڈیسک ) بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں وزیراعظم آنتی رائے کے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کابینہ کی رکن سنا مارین کو وزیر اعظم نامزد کردیا ہے، اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آگیا ہے اور اس ہفتے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیں گی۔

34 سالہ سنا مارین اگر عہدے کا حلف اُٹھالیتی ہیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن جائیں گی اور اپنے وطن کی وہ تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اس وقت دنیا کی سب کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسِنڈا آرڈرن (39 سال) اور مردوں میں یوکرین کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچاروک (35 سال) کے پاس ہے۔

سنا مارین اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں، اپریل میں ہونے والے انتخابات میں سنا مارین کی پارٹی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی تھی تاہم حکومت میں 4 اتحادی جماعتوں کو شامل کیا گیا تھا اس طرح کابینہ پانچ جماعتی اتحاد پر مشتمل ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچوں جماعتوں کی سربراہاں خواتین ہی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More