وکلا نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا،فیروز شاہ کے قتل کے خلاف قرارداد منظور

سی پی سی اور انٹی نارکاٹکس ایکٹ میں ترامیم،حکومت اور وکلاء ایکشن کمیٹی کے درمیان مزاکرات کامیاب

سی پی سی اور انٹی نارکاٹکس ایکٹ میں ترامیم،حکومت اور وکلاء ایکشن کمیٹی کے درمیان مزاکرات کامیاب،ایک ہفتے میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ،وکلاء نے احتجاج ختم کردیا،فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف قرارداد منظور،گزشتہ روز پشاور میں صوبہ بھر کے وکلاء کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کونسل کے مرکزی چیر مین شیر محمد خان ایڈوکیٹ،کے پی کے بار کونسل کے وائس چیر مین سعید خان ایڈوکیٹ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر افتخار احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سی پی سی اور انٹی نارکاٹکس ایکٹ میں ترامیم،حکومت اور وکلاء ایکشن کمیٹی کے درمیان مزاکرات کامیاب،ایک ہفتے میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ،وکلاء نے احتجاج ختم کردیا،فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف قرارداد منظور،گزشتہ روز پشاور میں صوبہ بھر کے وکلاء کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کونسل کے مرکزی چیر مین شیر محمد خان ایڈوکیٹ،کے پی کے بار کونسل کے وائس چیر مین سعید خان ایڈوکیٹ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے صدر افتخار احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وکلاء کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اجلاس کے بعد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر افتخار احمد ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وکلاء کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوئے ہے جس میں ایک ہفتے کے اندر اندر سفارشات تیار کی جائیگی اور باہمی مشاورت سے ترامیم کے حوالے سے وکلاء کے خدشات دور کئے جاینگے اس وجہ سے ایک ہفتے کیلئے احتجاج اور عدالتی بائیکاٹ ملتوی کردیا گیا ہے اور ایک ہفتے بعد اگر وکلاء برداری مطمین نہ ہوئی تو ائندہ اجلاس میں ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا اس موقع پر افتخار احمد ایڈوکیٹ نے وکلاء کو مبارک باد پیش کی کہ ان کا احتجاج رنگ لے ایا ہے اور حکومت اور وکلاء کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More