سوات،اسلامی جمیعت طلبہ کا سید طفیل شہید کے قاتلوں کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرہ نشاط چوک سے سوات پریس کلب پہنچا

اسلامی جمعیت طلبہ و جے آئی یوتھ کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں شہید ہونے والے سید طفیل الرحمن شہید کے قاتلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے نعروں کی گونچ میں روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ و جے آئی یوتھ کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں شہید ہونے والے سید طفیل الرحمن شہید کے قاتلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے نعروں کی گونچ میں روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حافظ اسراراحمد،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حافظ محمد یحیٰ، خالد حسین اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جو ظلم ہوا ہے وہ قابل افسوس ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ سید طفیل الرحمن شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں طلباء کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں، انہوں نے کہا کہ اگر طفیل شہید کے قاتلوں جلد ازجلد گرفتار نہیں کیا گیا تو اسلامی جمعیت طلبہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More