سوات،آپریشن کلین اپ میں تیزی، متعدد میڈیکل سٹورز سیل

نجی صحت مراکز کو نوٹسز بھی جاری کردئے گئے

سوات اور شانگلہ میں خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کارروائیاں بدستور جاری ہے ۔ مینگورہ اور الپورئی میں متعدد صحت مراکز اور لیابرٹریز کو سیل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کلین اپ میں گزشتہ روز مزید کارروائیاں کی گئی ہے ، انسپکٹر سوات زون فیض علی خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات پرمینگورہ اور الپوری شانگلہ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائینہ کیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات اور شانگلہ میں خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کارروائیاں بدستور جاری ہے ۔ مینگورہ اور الپورئی میں متعدد صحت مراکز اور لیابرٹریز کو سیل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کلین اپ میں گزشتہ روز مزید کارروائیاں کی گئی ہے ، انسپکٹر سوات زون فیض علی خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات پرمینگورہ اور الپوری شانگلہ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائینہ کیا۔

معائینے کے دوران نان کوالیفائیڈ افراد کے تین میڈیکل سٹورز کو بند کردیا گیا جبکہ متعدد لیبارٹریز بھی سیل کردی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی صحت مراکز میں نان کوالیفائیڈ افراد کو میڈیکل پریکٹس کے عمل میں مصروف پایا گیا جبکہ یہاں سے بھاری مقدار میں زائد المعیاد استعمال شدہ سرنج بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

اس دوران درجن بھر صحت مراکز کو نوٹسز بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More