سوات، نجی سکول میں سالانہ تقریب، سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد

تقریب میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب داد سے نوازا

الہدیٰ پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور سائینس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سکول کے بچوں اساتذہ اور اُن کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے خاکے،ملی نغمے،تقاریر اور مختلف ٹیبلو پیش کئے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الہدیٰ پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور سائینس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سکول کے بچوں اساتذہ اور اُن کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے خاکے،ملی نغمے،تقاریر اور مختلف ٹیبلو پیش کئے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زمان،احمد سعید اور پرنسپل نعمان سعید کا کہنا تھا اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحتیں نکھر جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہے اور جو قومیں تعلیم میں پیچھے رہ جاتی ہے ان کا نام و نشان نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دے۔ اس موقع پرسائنس اینڈ آرٹس نمائش میں بچوں کی بنائی ہوئی اشیا رکھی گئی تھی جس میں لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More