ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

واقعہ ایران کی سرحد کے قریب ترکی کے مشرقی صوبے وین میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز ایک مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آگئی

حادثے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں اور امدادی کام میں مدد کرنے والے مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ اندازاً 50 کے قریب افراد ابھی بھی برف میں دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ مزید امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ کردی گئی ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایران کی سرحد کے قریب ترکی کے مشرقی صوبے وین میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز ایک مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 7 کو زندہ نکال لیا گیا۔ مذکورہ حادثے میں 2 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اس دوران ایک اور تودہ گرنے سے درجنوں افراد دب گئے۔

 

ترک میڈیا کے مطابق دوسرے حادثے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں فوجی اہلکاروں اور امدادی کام میں مدد کرنے والے مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ اندازاً 50 کے قریب افراد ابھی بھی برف میں دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ مزید امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More