مالم جبہ میں بین الاقوامی سکی چیمپئن شپ کا انعقاد،پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مارلیا

اسکی مقابلوں میں نو ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

مالم جبہ میں چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کے مقابلوں میں پہلے دن پاکستانی اسکیئر چھائے رہے۔ افغانستان، آز ر بائیجان، برطانیہ، ترکی، تیمور، تاجکستان، کینیڈا، یونان اور یوکرائن سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز نے اس چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔پہلے دن کے مقابلوں میں پاکستانی اسکیئرز کی کارکردگی اچھی رہی۔ پاکستانی اسکیئرمحمد کریم نے مالم جبہ اسکی ریزورٹ میں منعقدہ چوتھے چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔ یو کرائن اسکئیرز نازاریٹے اور آئیوان کراوچک نے اس کٹیگری میں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ میں چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کے مقابلوں میں پہلے دن پاکستانی اسکیئر چھائے رہے۔ افغانستان، آز ر بائیجان، برطانیہ، ترکی، تیمور، تاجکستان، کینیڈا، یونان اور یوکرائن سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز نے اس چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔پہلے دن کے مقابلوں میں پاکستانی اسکیئرز کی کارکردگی اچھی رہی۔ پاکستانی اسکیئرمحمد کریم نے مالم جبہ اسکی ریزورٹ میں منعقدہ چوتھے چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔

یو کرائن اسکئیرز نازاریٹے اور آئیوان کراوچک نے اس کٹیگری میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کٹیگری میں پاکستا نی اسکیئرز چھائی رہیں کوشیم صاحبہ، عمائمہ ولی اورجیا علی بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔مقابلوں میں 09 ممالک بشمو ل افغانستان، آز ر بائیجان، برطانیہ، ترکی، تیمور، تاجکستان، کینیڈا، یونان اور یوکرائن سے36 انٹرنیشنل اسکئیرز اس چیمپئین شپ میں حصہ لیا۔یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسری کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More