اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا تاریخی دورہ کرکے واپس روانہ

انتونیو گوتریس نے وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں

انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کو شکست دینے پرپاکستان کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی خدمات و کردار کا برملا اعتراف بھی کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران انتونیو گوتریس نے پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی طرف سے خیر سگالی کی سفیر ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے خیرسگالی کے جذبے کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انہیں علامہ اقبال ائیرپورٹ سے رخصت کیا

لاہور(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کا تاریخی دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔ پاکستان کے تاریخی دورے میں انتونیو گوتریس نے وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جب کہ مختلف تقاریب، عالمی افغان کانفرنس سے خطاب اور تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔ اس کے علاوہ انتونیو گوتریس سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتاپور بھی گئے۔

 

اس دوران انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دہشت گردی کو شکست دینے پرپاکستان کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان کی خدمات و کردار کا برملا اعتراف بھی کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران انتونیو گوتریس نے پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی طرف سے خیر سگالی کی سفیر ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی اور ان کے خیرسگالی کے جذبے کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو دورہ پاکستان کا یادگاری تصویری البم پیش کیا گیا اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انہیں علامہ اقبال ائیرپورٹ سے رخصت کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More