یورپی یونین کا پاکستان کیلئے بڑی سہولیات کا اعلان

یورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی

یورپی یونین سفیر نے ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) یورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےیورپی یونین سفیر محترمہ اندرولا کمنارا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان،یورپی یونین میں تجارتی، سیاسی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزیوں پرروشنی ڈالی اور ہندوستان میں امتیازی شہریت ترمیمی قانون سے بھی مطلع کیا۔ اس موقع پر یورپی یونین سفیر نے ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولتوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

یاد رہے یورپی یونین اورپاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کیلئے13 ملین یوروکا معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکروفسکل پالیسیوں،بجٹ تیاری ،فورکاسٹنگ کیلئے معاونت دےگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا تھا کہ پروگرام کی مدد سے معاشی،معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کارسندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی وسماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More