ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی

ایران میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 385 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 978 ہوگئی

تہران(ویب ڈیسک)ایران میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 385 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 978 ہوگئی۔

 

حکام کے مطابق دارالحکومت تہران میں 170نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ دارالحکومت میں اسکول اور سنیما گھر دو ہفتوں سے بند ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشہد میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے، پہلی بار مرکزی صوبے میں بھی 44 کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکام نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی طبی ماہرین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تہران پہنچ گیا ہے۔ چین کی جانب سے ایران کو طبی سامان کی پہلی کھیپ بھی فراہم کردی گئی ہے جس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس اور ماسک بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کئی روز سے تفتان بارڈر ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More