سندھ حکومت کا اسکولوں میں مزید چھٹیوں سے متعلق بڑا اعلان

تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دو ہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ ترکاتعلق سندھ سےہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دوہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

کراچی(ویب ڈیسک) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دو ہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سے واپس آنے والے افراد کی تعداد 14 ہزار کے قریب ہے، زیارتوں سے واپس آنے والوں میں زیادہ ترکاتعلق سندھ سےہے، کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے دو ہفتوں کی ضرورت ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں یہ وائرس پھیلنے کا خدشہ تاحال موجود ہے، دوہفتوں کے بعد مزید چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

 

خیال رہے پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں ، سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رکھے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا سندھ بھرتمام کوچنگ سینٹرزبھی13مارچ تک بندرہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی ، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کےاحکامات پر عمل کرناہوگا۔ بعد ازاں ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کا کہنا تھا کہ نجی اسکولزسندھ حکومت احکامات کےپابندہیں، سی ایم سندھ کا فیصلہ صوبےکے سب اسکولوں پر لاگو ہوگا، پرائیویٹ اسکول اساتذہ کوبھی نہیں بلائے، نجی اسکولوں نے احکامات نہ مانے تو رجسٹریشن کینسل کردی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More