میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف سوات کے صحافیوں کا احتجاج،

سوات کے صحافیوں نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کردیا

جیونیوز کے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری اور جیو کی بندش کے خلاف سوات کے صحافیوں کا احتجاج، تین روزہ سوگ کا اعلان، میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی اور جیونیوز کو کھولنے کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام جیو نیوز کے ایڈیٹر اینڈ چیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جیونیوز کے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری اور جیو کی بندش کے خلاف سوات کے صحافیوں کا احتجاج، تین روزہ سوگ کا اعلان، میر شکیل الرحمن کی فوری رہائی اور جیونیوز کو کھولنے کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام جیو نیوز کے ایڈیٹر اینڈ چیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں موجودہ حکومت اور نیب کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، غلام فاروق سپین دادا اور ناصر عالم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیونیوزنے ہمیشہ مظلوم عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچایاہے اور ہر دور میں انکو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اب موجودہ حکومت اپنے اوپر تنقید برداشت نہ کرسکی اور نیب کے ذریعے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمن کو گرفتار کیا اور جیو نیوز کو پورے ملک میں یا تو بند کیا یا کیبل اپریٹر کے ذریعے ان کو اگے پیچھے کررہا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور فوری طور انکی رہائی اور جیو کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس موقع پر صحافیوں نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More