وزیراعظم نے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی

چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں

وزیراعظم عمران خان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے چمن سے پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا جس سے ہر قسم آمدو رفت بند کردی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے چمن سے پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا جس سے ہر قسم آمدو رفت بند کردی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More