
کورونا وائرس: برطانیہ لاک ڈاؤن، اٹلی میں 6 ہزار اور امریکا میں 500 ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ نئی کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے
برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔ برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب مجموعی تعداد 6650 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 335 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں