دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی

اٹلی اس وقت ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہا ں اموات کی تعداد امریکا سے کچھ زیادہ یعنی 18 ہزار 848 ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد بھی 17 لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے۔ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 747 ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اٹلی اس وقت ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جہا ں اموات کی تعداد امریکا سے کچھ زیادہ یعنی 18 ہزار 848 ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 577 ہو چکی ہے۔

 

اسپین میں بھی عالمگیر وبا سے 16 ہزار 81 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں جب کہ فرانس میں 13 ہزار 197 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 8 ہزار 958 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ایران میں 4 ہزار 232 اور چین میں 3 ہزار 339 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار سے زائد جب کہ جرمنی میں 2 ہزار 736 اور ترکی میں ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ 377 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ایک لاکھ 2 ہزار 755 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 76 ہزار 547 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More