سوات پولیس کا رمضان المبارک کے لئے سیکورٹی پلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کا رمضان المبارک کے لئے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان، تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی، مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ، کرونا پروٹوکول کی پابندی اورچوبیس گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات، نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے سمیت منظم گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کی جانب سے سوات میں رمضان المبارک کیلیے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور کرونا پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اس موقع پر انہوں نے تمام خارجی و داخلی راستوں کی نگرانی مذید سخت کرنے اور 24گھنٹے گشت کو یقینی بنانے اور تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں سمیت مارکیٹوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا جبکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار ی کے دوران پولیس کو منظم گشت اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کرنے اور مساجد میں نماز تراویح کے اوقات میں کرونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے بازاروں میں رش کو ہر صورت میں کام کیا جایئں اور افطاری کے اوقات میں اس بات کا مکمل خیال رکھا جایئں گا جبکہ ٹریفک پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی جایئگی تاکہ ٹریفک کا رش بھی زیادہ نہ ہو انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک کا تقدس برقرار رکھنے اور عوام سے رویہ نرم رکھیں انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ کرونا کے سدباب کیلیے اپنا کردار ادا کریں اور مساجد میں آنے والے نمازیوں کو خصوصی طور پر کرونا پروٹوکول کی پابندی کرنے کی اپیل کریں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ رمضان المبارک میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے ارد گرد سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More