لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کورونا کے کیسز بڑھیں گے: وزیر صحت سندھ

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو کیسز کی تعداد بڑھ جائے گی۔ اپنے ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ مئی میں کورونا کیسز پیک پر ہوں گے، کیسز کی پیک وسط مئی اور مئی کے آخر میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت کوروناکیسز کے اعتبار سے تعداد 10 فیصد مثبت ہے اور صوبے میں کیسز میں شرح اموات 2.2 فیصد ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلوں پر مؤثر انداز میں عمل کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن میں رعایت دی تو تعداد اور زیادہ بڑھ جائے گی۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 3373 اور ہلاکتیں 69 ہوچکی ہیں جن میں سے زیادہ تر کیسز کی تعداد کراچی سے سے ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More