ملک میں آج کورونا سے مزید 8 اموات، ہلاکتیں 228 اور کیسز 10811 تک پہنچ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 228 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10811 تک پہنچ گئی ہے۔ 228 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 58، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا وائرس کے 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 298 کیسز اور 4 ہلاکتیں، اسلام آباد میں 10 کیسز، پنجاب اور بلوچستان میں 2،2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 298 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔ مراد علی شاہ کے مطابق نئے کیسز کے بعد صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 3671 اور ہلاکتیں 73 ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں رپورٹ کیسز میں ہلاکتوں کی شرح 1.98 فیصد ہے جب کہ سندھ میں کل 2934 مریض زیرعلاج ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4590 ہے جب کہ صوبے میں اب تک وائرس سے 790 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج کورونا سے مزید 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ صوبے میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 57 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 552 ہوگئی صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے 168 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں بدھ کو 108 نئے کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 83 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1453 ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 414 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 7 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 290 ہوگئی جب کہ اب تک 201 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 86 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More