موسلادھار بارش، مینگورہ میں جگہ جگہ ندیاں نکل آئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے محکمہ واسا اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ ندی نالیوں کا پانی سڑکوں پر نکل آیا جس کے بعد سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگی۔ زیادہ تر مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں کے اندر داخل ہوگیا۔ ہفتہ کی شام مینگورہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث برساتی نالوں اور ندیوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں نکل آیا، شاہدرہ وتکے،حاجی بابا،سیدو شریف روڈ، فیض آباد،امانکوٹ اور دیگر علاقوں میں تین سے چار فٹ تک پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جبکہ یہ بہتا پانی  مینگورہ خوڑ کا منظر پیش کررہا تھا، بعض مقامات پر پانی گھروں اور دکانوں کے اندر بھی داخل ہوگیا ۔ گزشتہ دنوں بھی اسی طرح موسلادھار بارش ہوئی تھی اور پانی سڑکوں پر بہہ رہا تھا۔ لوگوں نے  محکمہ واسا اور ٹی ایم اے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص نکاس آب کے نظام کی وجہ سے مینگورہ شہر میں آئے روز پانی سڑکوں پر بہتا دکھائی دیتا ہے جس سے لوگوں کو بے تحاشہ نقصان اُٹھانا پڑتا ہے اور شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ مینگورہ کے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے واسا اور ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More