مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہفتہ کی سہ پہر مینگورہ بشمول دیگر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی جس کے باعث ان علاقوں میں بھی گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے علاقہ پیر سے لے کر جمعہ کے روز تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہےگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More