سوات: چاند رات کو ہوائی فائرنگ کیجئے اور سرکاری مہمان بن جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے چاند رات کو ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ہوائی فائرنگ سے اجتناب اور وارننگ پر مبنی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں اور پالیسی کے مطابق ایس ایچ اوز علماء،قومی عمائدین سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرکے چاند رات کو ہوائی فائرنگ کی حوصلہ شکنی کے عمل میں انہیں اپنا ہم نوا بنانے کے لیے متحرک کیا ہیں دوسری طرف جمعہ کی نماز کے بعد آئمہ اور خطیب حضرات مساجد کے پلیٹ فارم سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کا پیغام عام کریں گے اسی طرح لاؤڈ سپیکر سے بھی موبائل گاڑیاں پولیس کا پیغام ہر خاص و عام تک پہنچائیں گے۔ڈی پی او سوات نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ ایک مکروہ ناپسند یدہ اور قابل نفرت فعل ہے جو ہماری مہذبیت اور قانون پسندی کا چہرہ بھی بے نقاب کرتا ہے ایسی عمل سے کئی دلخراش واقعات جنم لے چکے ہیں  ایک شیطانی عمل ہے جو کرنے والے کی شخصیت کو مسخ کردیتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوات پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کوسرکاری مہمان بنائے گی اور انکی عید جیل میں ہوگی،اس لئے عوام با الخصوص نوجوان ہر صورت ہوئی فائرنگ سے عملی اجتناب کریں،اور قانون پسند،مہذب اور امن دوست ہونے کا عملی ثبوت فراہم کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More