سوات: اینٹی کار لیفٹنگ سیل کی کارروائی، چوری شدہ گاڑیاں برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی ہدایت پر اینٹی کارلفٹنگ سیل سوات کے انچارج اے ایس آئی آیاز اور اُن کی ٹیم نے کارلفٹران اور ان کے سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے بذریعہ وہیکل ویری فیکشن سسٹم متعدد چوری شدہ، ٹمپر شدہ گاڑیاں برآمد کی۔ برآمد شدہ گاڑیوں میں تھانہ تیمر گرہ اور تھانہ رحیم آباد سے سال 2018میں چوری شدہ موٹر کار Gکرولا بھی شامل ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ ہیں۔دوران چیکنگ متعدد ٹیمپر شدہ گاڑیاں بھی برآمد کئے ہیں جس کو ٹیمپرنگ کے متعلق اصل ملزمان تک رسائی کیلئے تھانہ کانجو، تھانہ رحیم آباد، تھانہ بنٹر، تھانہ مینگورہ، تھانہ غالیگے کے حوالے کرکے باقاعدہ انکوائریاں شروع کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More