مٹہ پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتارکرلیا، گیارہ موٹر سائیکل برآمد

مختلف مقامات سے 11 موٹر سائیکلز اور 03 موٹر سائیکلز سکریپ حالات میں برآمد کر کے قبضہ پولیس کئے گئے ہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تھانہ مٹہ میں ایس ڈی پی او سرکل مٹہ حبیب اللہ خان نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں ائے روز موٹر سائیکل چوری ہونے کی واقعات رونما ہورہے تھےجس پر آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈی پی او سوا ت شفیع اللہ خان گنڈاپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میری  سرابراہی میں ایس ایچ او تھانہ مٹہ سیف اللہ خان اور دیگر پولیس پر مشتمل ایک ٹیم  تشکیل دے کر واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر تفتیشی ٹیم  نے جدید سائنسی طریقہ کار  کو بروئے کار لاتے ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے   بہت کم وقت میں موٹر سائیکل چور کو ٹریس کر کے ملزم کامران ولد فضل غنی ساکن اویشاء مٹہ کو گرفتار کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور  ملزم کے نشاندہی پر مختلف مقامات سے 11 موٹر سائیکلز اور 03 موٹر سائیکلز سکریپ حالات میں برآمد کر کے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More