سوات، والد کے ساتھ تکرار پر نوجوان نے اپنی اور بیوی بچوں کی جان لے لی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )   سوات کے علاقے مٹہ میں نوجوان نے اپنی بیوی اور چار سالہ بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، فائرنگ میں نوجوان میں نومولود بچہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیاکند میں سعداللہ ولد شاہ گل عمبر نے اپنی بیوی بچوں پر فائرنگ کردی جس کے باعث اس کی بیوی مسماۃ روحینہ اور چار سالہ بچی گلالئی جاں بحق ہو گئیں جبکہ نومولد بچہ عبدالسلام زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے بعد نوجوان نے خود پر بھی گولی چلادی اور اپنی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والد شاہ گل عمبر نے اُسے کھیتوں میں کام پر جانے کا کہا تھا جس پر اس کی اپنے والد کے ساتھ تکرار ہوئی اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بیوی بچوں اور اپنی جان لے لی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...