چارباغ، فریقین میں تصادم، دو بھائی جاں بحق،چار ملزمان گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں دو فریقین کے مابین تصادم،دو سگے بھائی جاں بحق،دوسرے فریق کے چار افراد گرفتار،دو افراد موقع سے فرار،مقدمہ درج،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی،وجہ لڑائی وقتی تکرار تھا۔ تحصیل چارباغ کے علاقہ دکوڑک میں دو فریقین کے مابین وقتی تکرار سے بات فائرنگ تک پہنچ گئی، فائیرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے دو سگے بھائی فرمان علی اور نہار علی جاں بحق ہوگئے ہے، پولیس نے دوسرے فریق کے چار افراد اکرام،عطاء اللہ،رحیم خان ولد احمد اور احمد ولد عطاء اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو افراد احسان اللہ اور محبوب اللہ ولد احمد موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More