سوات،بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی اور قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات مدین میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور قتل عام میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام مدین میں سابق تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور نائب ناظم محمد شعیب کے زیر قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے مقررین نے کہا کہ سوات میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات شرمناک ہے جس کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت اور سوات پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوام کی جان و مال عزت کی ذ مہ داری حکومت اور پولیس کا کام ہے مگر افسوس پی ٹی آئی اور پولیس اس میں ناکام ہوچکی ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکے تھے جس پر حکومت کے عوام دشمن پالیسی مہنگائی بے روز گاری اور بچو۔ پر جنسی تشدد اور پولیس کی ناکامی کے خلاف نعرے درج تھے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More