سوات، اہلیان کالام کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پختونخوا امن جرگہ کے زیر اہتمام کالام بازار میں احتجاجی جلسہ۔ سوات کوہستان کی عوام، علاقہ مشران، متحدہ طلبہ محاذ، علاقہ مشران اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائیدین کی بھرپور شرکت۔ نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے مین بازار کالام میں بڑا حتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بحرین تا کالام 12 عدد زیر التواء پلوں کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے۔ سوات کوہستان میں منشیات، سودی کاروبار اور انڈرپلے کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ہائیر سیکنڈری سکول کالام سمیت تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے۔ کالام کے لئے منظور شدہ ڈگری کالج پر فوری کام شروع کیا جائے۔ مٹلتان اور بحرین درال ہائیڈرل پاؤر میں کالجز، ہسپتال، پارکس اور دیگر معاہدوں کی پاسداری کی جائے۔ کالام تا چکدرہ مںظور شدہ ایکسپریس وے پر کام شروع کیا جائے۔

مظاہرین سے چئیرمین امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، سابق ناظم کالام ملک امیر سید، صدر امن جرگہ کالام ملک غلام رسول، تنظیم نوجوانان خدمت خلق کے صدر عبدالقادر، متحدہ طلبہ محاذ سے حافظ ابن روزی اور دیگر نے خطاب کیا۔ رحمت دین صدیقی نے بتایا کہ سوات کوہستان میں منشیات سبزی کی طرح فروخت ہورہا ہے۔ سود اور انڈرپکے کا کاروبار عروج پر ہے۔ پولیس ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیں اور حکومت کالام ایکسپریس وے سمیت ہمارے تمام مطالبات کو فوری طور پر حل کرے۔

مظاہرین نے دو ہفتے کی ڈیڈلائین دیتے ہوئے اگلا احتجاجی مظاہرہ نشاط چوک منگورہ میں کرنے کا اعلان کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More