سترہ سالہ زخمی نوجوان اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف اسپتال کی کیجولٹی یونٹ میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی مبینہ غفلت سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سیدو شریف مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے تورروال میں ٹریفک حادثے میں 17 سالہ رحمان ولد سکندر شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کی غرض سے سیدو شریف کیجولٹی لایا گیا ۔ مریض کے رشتہ داروں کے مطابق جب وہ اسپتال پہنچے تو انہوں نے مریض کو اسٹریچر پر لٹایا دیا تاہم اسپتال کے اسٹاف نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور اُن کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی جبکہ مریض کے ساتھ موجود چار افراد کو پولیس کے ذریعے حوالات میں بند کردیا (خبر جاری ہے )۔

مریض کے رشتہ داروں کے مطابق 17 سالہ نوجوان بے یار و مددگار اسپتال میں چیختا رہا لیکن نہ کسی ڈاکٹر نے اس کی طرٖ توجہ دی نہ انہیں انجکشن لگایا گیا اور نہ ہی اس کا علاج کیا گیا جس کے باعث تین گھنٹے شدید درد اور تکلیف کے بعد سترہ سالہ رحمان چل بسا۔ جاں بحق نوجوان کے گرفتار چار افراد کو تین گھنٹے بعد رہا کیا گیا جس کے باعث لوگ جمع ہوگئے اور سیدو شریف مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ آخری اطلاعات تک گزشتہ ایک گھنٹے سے مین شاہراہ بند ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More