کوکارئی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، پولیوورکر زخمی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) کوکارئی میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ذاتی پستول غلطی سے چل گیا، گولی چلنے سے پولیو اہلکار اعزاز کندھے پر لگ کر زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کانسٹیبل بھی ہاتھ پر معمولی زخمی ہو گیا ہے، واقعہ پولیو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پیش آیا،ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے غفلت برتنے والے پولیس کانسٹیبل کیخلاف انکوائری کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوکارئی میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمر رازق سے ذاتی پستول غلطی سے فائر ہو گیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اعزاز کندھے پر لگ کر زخمی ہوا جبکہ پولیس کانسٹیبل خود بھی ہاتھ پر معمولی زخمی ہوا، واقعہ پولیو ڈیوٹی کے بعد پیش آیا، کانسٹیبل عمر رازق کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا، ڈی پی او نے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More