نجی صحت مراکز پر چھاپے،متعدد سیل،شوکاز نوٹسز جاری

کبل سوات اور ڈگربونیر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعددغیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،درجن بھر غیر رجسٹرڈ نجی صحت اداروں کو شو کاز نوٹس جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل سوات اور ڈگربونیر میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن، متعددغیر رجسٹرڈ کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل،درجن بھر غیر رجسٹرڈ نجی صحت اداروں کو شو کاز نوٹس جاری۔ مختلف علاقوں میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سنیئر انسپکٹر سعید الرحمان کی زیر قیادت تحصیل کبل سوات اور تحصیل ڈگر بونیر کے مختلف علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معاینہ کیا، معائینے کے دوران متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور پتھالوجی کے عمل میں مصروف پایا گیا،جس پر متعدد مراکز سیل کردئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم آمد کی اطلاع ملتے ہی متعدد عطائی اپنی دکانیں بند کرکے رفو چکر ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More