سوات، ہیلتھ کئیر کمیشن کا آپریشن کلین اپ جاری، متعدد صحت مراکز سیل

مختلف تحصیلوں میں متعدد صحت مراکز کو نوٹسز بھی جاری کردئے گئے

سوات کی مختلف علاقوں میں ہیلتھ کئیر کمیشن کا صحت مراکز کے خلاف آپریشن کلین اپ بدستور جاری ہے ۔ مختلف تحصیلوں میں آپریشن کے دوران متعدد لیبارٹریاں اور صحت مراکز کو سیل کردیا گیا ۔ خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے انسپکٹر فیض علی خان کی قیادت میں ہزارہ،ڈاگے،کوٹلئی اورتحصیل کبل و مٹہ کے مختلف علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی مختلف علاقوں میں ہیلتھ کئیر کمیشن کا صحت مراکز کے خلاف آپریشن کلین اپ بدستور جاری ہے ۔ مختلف تحصیلوں میں آپریشن کے دوران متعدد لیبارٹریاں اور صحت مراکز کو سیل کردیا گیا ۔ خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے انسپکٹر فیض علی خان کی قیادت میں ہزارہ،ڈاگے،کوٹلئی اورتحصیل کبل و مٹہ کے مختلف علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

اس دوران متعددغیر متعلقہ و نان کوالیفائیڈ افراد کو غیر صحت مند ماحول میں مریضوں کو انجکشن لگانے، انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیا جس پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد کیلنکل لیبارٹریوں اور صحت مراکز کو سیل کردیا گیا جبکہ متعدد کو ںوٹسز جاری کردئے گئے ۔ کمیشن نے واضح کیا کہ غیر تعلیم یافتہ اور نا تجربہ کار عطائیوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More