سوات میں پانچ روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم، ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوذاب عباس نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کرمہم کاآغاز کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم، ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شوذاب عباس نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کرمہم کاآغاز کیا۔ مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنرسوات کا کہنا تھا کہ عوام پانچ سال کے بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پولیواہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ ضلع سوات میں 30 نومبر سے 04 دسمبر 2020 تک جاری رہنے والی مہم کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں مہم کے دوران 265690 گھرانوں کے 481149 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More