تحریک انصاف کے میاں شرافت علی کی صدارت مسترد، ہنگامی اجلاس طلب، استعفوں کا خدشہ

تحریک انصاف سوات کے ناراض گروپ نے نئی کابینہ کے مختلف منتخب عہدیداروں کی تقرری مسترد کردی ہے، اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نئی ضلعی کابینہ کے اعلان کے بعد سوا ت کا ناراض گروپ جس کی سربراہی حضرت رحمان ماما کر رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف سوات کے ناراض گروپ نے نئی کابینہ کے مختلف منتخب عہدیداروں کی تقرری مسترد کردی ہے، اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے نئی ضلعی کابینہ کے اعلان کے بعد سوا ت کا ناراض گروپ جس کی سربراہی حضرت رحمان ماما کر رہے ہیں نے مختلف عہدیداروں کی تقرری مسترد کردی ہے ،حضرت رحمان ماما کے سینئر نائب صدر کی تقرری کے حوالے سے بھی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے شوکت علی خان جو تحریک انصاف کے بانی کارکن ہے نے بتایا کہ میاں شرافت علی کی بحیثیت ضلعی صدر تقرری انہیں منظور نہیں کیونکہ وہ ایم پی اے بھی ہے اور وزیر اعلیٰ کے مشیر بھی، اس حوالے سے کل اتوار کے روز ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ناراض گروپ کے تمام ارکان شرکت کریں گے اور نئی ضلعی کابینہ کی تقرری اور اپنے تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More