تحریک انصاف کے جلسے میں گرنے والی چھت تاحال تعمیر کی منتظر، ایم پی اے فضل حکیم بھی خاموش

گراسی گراونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں گرنے والے سٹیڈٰم کی چھت تاحال تعمیر نہ کی جا سکی، متعلقہ ایم پی اے فضل حکیم نے بھی آنکھیں بند کرلی۔دو ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی سوات آمد کے موقع پر گراسی گراونڈ میں جلسے کے انعقاد کیا گیا تھا ،جہاں پر سٹیڈیم کی چھت لوگوں پر گر گئی تھی اور متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گراسی گراونڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں گرنے والے سٹیڈٰم کی چھت تاحال تعمیر نہ کی جا سکی، متعلقہ ایم پی اے فضل حکیم نے بھی آنکھیں بند کرلی۔دو ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان کی سوات آمد کے موقع پر گراسی گراونڈ میں جلسے کے انعقاد کیا گیا تھا ،جہاں پر سٹیڈیم کی چھت لوگوں پر گر گئی تھی اور متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ دو ماہ گزر گئے لیکن سٹیڈیم کی چھت تا حال تعمیر نہ ہوسکی اور اُسی طرح تباہ حال پڑی ہوئی ہے۔ گراسی گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں نے بتایا کہ جلسے کے بعد گراونڈ کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی تھی جبکہ سٹیڈیم کی چھت بھی گر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے بعد نا تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے گراونڈ کی صٖفائی کی اور نا ہی متعلقہ ایم پی اے فضل حکیم نے چھت کی تعمیر کرائی۔ کھلاڑیوں اور عام لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چھت کو فوری طور پر مرمت کیا جائے اور گراونڈ میں مزید جلسوں کے انعقاد پر پابندی لگائی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More