مٹہ کے علاقہ رونیال میں مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

مٹہ کے علاقہ رونیال میں مکان میں آتشزدگی ،ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ رونیال میں مکان میں آتشزدگی ،ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ رونیال میں گل زادہ نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجہ سے مکان میں موجود دو کمروں میں سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More