مٹہ، مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان خاکستر

آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود سامان خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ اغل میں محمد ظہیر نامی شخص کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ویکلز اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری کارراوائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ریسکیو کی بروقت کارراوائی سے قریبی ابادی آگ سے بچ گئی۔آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود سامان خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More