دریائے سوات میں غیرقانونی کھدائی،ڈپٹی کمشنر کا اہم اجلاس، اسٹنٹ کمشنر زکو سخت ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت ایک ہنگامی اعلٰی سطح اجلاس منعقد ہوا،جس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں دریائے سوات کے حدودات میں ریت بجری نکالنے کے لیے غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹ سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت ایک ہنگامی اعلٰی سطح اجلاس منعقد ہوا،جس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں دریائے سوات کے حدودات میں ریت بجری نکالنے کے لیے غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹ سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈارئرکٹر مائنز اینڈ منرلز، ایس ڈی او ایریگیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آفیسر سوات، ایس ڈی پی او سیدو شریف اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز و آراء غور سے سنی، اور اس سلسلے میں مائنز اینڈ منرلزڈیپارٹمنٹ کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا بغور جائزہ لیا گیا۔اور مائنز اینڈ منرلز، ایریگیشن، ای پی اے، اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں جو خلا پایا گیا ہے، جس کی وجہ سے غیر قانونی مائنگ ہورہی ہے، اور غیر قانونی کرش پلانٹس بھی دریا ئے سوات کا حلیہ بگھاڑنے میں مصروف ہیں۔اس پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔
ڈی سی سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنران کو سختی سے ہدایات جاری کی، کہ وہ اے ڈی مائنز اینڈ منرلزاور آئی ڈی او انڈسٹری وغیرہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی کدائی اور کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاون تیز کریں۔اور ساتھ ہی ساتھ ان کے مشینری کو بھی قبضہ کیا جائے اور ایک ہفتے کے اندر ایک مربوط پلان کے تحت کار روائی کریں۔اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144پہلے سے لگائی ہے۔ تینوں ڈیپارٹمنٹوں کے ٹیمیں پولیس کے ہمراہ دن رات جگہ جگہ چھاپے مارینگے، اور قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت غیر قانونی کرش پلانٹ اوربجری و ریت کے لیے کدائی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More