سوات میں کھلے عام جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد

جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت بازاروں، سڑک کنارے یا عوامی مقامات پر جانور زبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہو گا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ بعض قصاب سڑک کنارے اور بازاروں میں جانور زبح کرتے ہیں جو نہ صرف صحت عامہ کے لئے مضر ہے بلکہ یہ شہری ماحول کو بھی آلودہ کر رہا ہے لہذا پابندی ناگزیر ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قصابی مقرر کردہ قصاب خانے میں ہو گی اور دیگر جگہوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More