سوات میں سبسڈائزڈ آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی قائم

عوام کو براہ راست سرکاری نرخ نامے کے مطابق فراہم کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان  کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سٹی مئیر شاہد علی خان، ویلج کونسلز کے بلدیاتی نمائندوں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل بابوزئی میں ویلج کونسلز کی سطح پر خصوصی ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سبسڈائزڈ آٹا رجسٹرڈ ڈیلروں کے زریعے عوام کو براہ راست سرکاری نرخ نامے کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ تمام عمل متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ فوڈ اورویلج کونسلز کے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی جسمیں تمام متعلقہ محکموں بشمول ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے نمائندے شامل ہونگے اور کمیٹی ممبران آٹے کی تقسیم کے موقع پربھی موجود ہوں گے تاکہ پورے عمل کی جانچ اور نگرانی کی جاسکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ آٹے کی تقسیم سے قبل عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی اورروزانہ کے بنیاد پر رجسٹرڈ ڈیلروں کے نام اور آٹے کی قمیت سے متعلق عوام کو تشہیری مہم کے زریعے آگاہ رکھا جائے گا۔ اجلاس میں وفاق سے فراہم کردہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت دی کہ آٹے کے معیار اور وزن کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلور ملز کے دورے بھی کریں تاکہ عوام کو معیاری آٹا فراہم ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے 30 روپے میں روٹی فروخت ہونے کا سختی سے نوٹس لیا اور اس سلسلے میں ڈی ایف سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروائی عمل میں لانے کیاحکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More