خواتین پر تشدد، پانچ پولیس اہلکار معطل کردئے گئے

سیدو شریف پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او سوات نے نوٹس لیتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف پولیس کی جانب سے خواتین پر تشدد کے واقعے کا ڈی پی او سوات نے نوٹس لیتے ہوئے پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ سیدو شریف پولیس کی جانب سے تین خواتین ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او سوات دلاور بنگش نے نوٹس لے لیا اور دو ایس ایچ اوز اور تین کانسٹیبلز کو فوری طور پر برطرف کرکے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے ۔ ڈی پی او سوات دلاورخان بنگش کے مطابق پانچ پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف ائی اردرج کرکےتفتیش شروع کردی ( خبر جاری ہے )

انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے اور جو کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ اجائےگی ۔معطل پولیس اہلکاروں میںایس ایچ او رفیع اللہ،اے ایس ایچ او آیاز احمد،کانسٹیبل محمد عالم،اسحاق اور فضل خالق شامل ہیں۔.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More